خلیجی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Wait 5 sec.

کویت میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی (KNPC) نے یکم جولائی سے 30 ستمبر تک کے لیے ایندھن (فول) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ کابینہ کے اس فیصلے کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔"پریمیئم 91” گیسولین (پٹرول) کی قیمت 85 فلز فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔"سپر 95” گیسولین کی قیمت 105 فلز فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل اور مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے 115 فلز فی لیٹر پر برقرار رہیں گی۔کمپنی نے "الٹرا 98” گیسولین کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے جو کہ اب بڑھ کر 275 فلز فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ پچھلی مدت (یکم اپریل سے 30 جون) کے دوران اس کی قیمت 225 فلز فی لیٹر تھی۔KNPC کا کہنا ہے کہ ان ترمیمی قیمتوں کی منظوری ریاستی سبسڈیز (امدادی پروگراموں) کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے دی ہے  اور انہیں حکومت کے ایندھن کی قیمتیں مقرر کرنے کے دوری طریقہ کار (periodic mechanism) کے مطابق طے کیا گیا ہے۔