ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر ’’پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ نشر

Wait 5 sec.

اسلام آباد (2 جولائی 2026): بھارتی چینلز ہیکرز کے نشانوں اور سائبر حملوں کی زد میں ہیں ایک اور انڈین چینل کو ہیک کر کے پاکستانی پرچم نشر کرا دیا گیا۔بھارتی چینلز اس وقت ہیکرز کے سائبر حملوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ روز بھی کئی انڈین چینلز کو ہیک کر کے بھارتی صدر کے خطاب کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا گیا تھا اور آج بھی ایک اور چینل کو ہیک کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے بھارتی ٹی وی چینل ’’سن ٹی وی‘‘ نیٹ ورک کو بھی ہیک کر لیا اور اسی کی معمول کی نشریات معطل کرتے ہوئے نیٹ ورک کے اندرونی براڈکاسٹ منیجمنٹ پورٹل تک رسائی حاصل کر لی۔اس سائبر حملے میں سن ٹی وی نیٹ ورکڈ کے مختلف ٹی وی چینلز کی نشریات متاثر اور تبدیل ہو گئیں۔ ہیکرز نے نشریات روک کر اس پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینرز آن ایئر کر دیے۔ہیکرز نے رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کر کے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیے۔ آئی ٹی پاور کے دعویدار بھارت کے اہم چینلز پر سائبرحملوں نے کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نامعلوم ہیکرز نے متعدد بھارتی کو ہیک کر لیا تھا۔