امریکا نے 1 ڈالر لیز پر اسرائیل کے ساتھ سفارتخانے کا معاہدہ سائن کر لیا

Wait 5 sec.

تل ابیب (02 جولائی 2026): امریکا نے 1 ڈالر لیز پر مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ تعمیر کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔الجزیرہ کے مطابق امریکا نے مغربی یروشلم میں مستقل سفارتخانے کی تعمیر کے لیے اسرائیل کے ساتھ 1 ڈالر کا لیز معاہدہ کر لیا، یہ سفارتخانے کی تعمیر کے لیے زمین مختص کرنے کا معاہدہ ہے۔یہ اقدام اس عارضی سفارت خانے کے قیام کے کئی سال بعد سامنے آیا ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں قائم کیا گیا تھا، یہ پیش رفت مستقبل میں فلسطینی دارالحکومت کے قیام کی امیدوں کے لیے ایک اور دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔سرکاری ٹی وی پر باقر قالیباف کا انٹرویو اچانک کیوں روک دیا گیا؟اسرائیل کے وزیرِ خارجہ جدعون ساعر اور اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل امریکی سفارت خانے کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کا معاہدہ پیش کیا۔اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیلی وزارتِ خارجہ میں منعقدہ دستخطی تقریب کے دوران کہا کہ امریکا یروشلم کو یہودی عوام کا ازلی، مقامی اور ہمیشہ کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔انھوں نے کہا امریکا یروشلم کی سرزمین پر اپنا پرچم نصب کرے گا اور یہاں ایک نیا، مستقل سفارتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جو اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہوگا۔