(1 جولائی 2026): بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے جہیز کیلیے ہراساں کرنے اور موٹی ہونے پر طعنہ زنی کے بعد بیوی کو قتل کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع دھارواڑ میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ خاتون کو شوہر نے جہیز کے مطالبات اور وزن کے حوالے سے مسلسل طعنہ زنی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔مقتولہ کی شناخت 29 سالہ پریانکا کملاکر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم بسواراج ودار (شوہر) کے ساتھ تین دیگر افراد ریناوا، سبھاش اور سدارامیش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق، پریانکا اور بسواراج کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، شادی کے ابتدائی مہینوں میں جوڑا پُرامن طور پر رہا، لیکن بعد میں ان کے تعلقات تلخ ہوگئے۔یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کی کٹی ہوئی ٹانگ لے کر تھانے میں پیش ہوگیامقتولہ کے خاندان نے الزام لگایا کہ بسواراج اور اس کے رشتہ داروں نے پریانکا کے مائیکے سے مزید نقد رقم اور سونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ بسواراج اپنی بیوی کو اس کے وزن پر بھی بار بار موٹی ہونے کا طعنہ دیتا تھا، اور مبینہ طور پر اسے کہتا تھا کہ وہ بہت موٹی ہے اور حاملہ ہونے یا بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں ہے۔پیر کی رات ان کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر جھگڑا ہوا۔ اس تلخ کلامی کے دوران، بسواراج نے مبینہ طور پر پریانکا کا گلا دبا کر اسے قتل کیا، ملزمان پر جرم کو چھپانے کی کوشش کا بھی شبہ ہے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پریانکا کے خاندان کو اس کی موت کے حالات پر شبہ ہوا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، چار ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔