وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد آسمان سرخ ہوگیا

Wait 5 sec.

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد آسمان اچانک سرخ ہوگیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آگیا ہے جب وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب بھی ہزاروں افراد لاپتا ہیں۔آسمان کے سرخ رنگ کو دیکھ کر بعض افراد نے اسے نئی آفت قرار دیا، جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس غیر معمولی منظر پر حیرت کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Republic (@republicworld)ماہرین نے عوامی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک قدرتی فضائی مظہر ہے جسے مقامی طور پر "کاندیلازو” کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت سورج کی روشنی فضا میں موجود گرد، باریک ذرات اور صحارا کے صحرائی غبار سے گزرتی ہے، جس کے باعث سرخ اور نارنجی شعاعیں زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔ اس عمل کو سائنسی زبان میں رے لی اسکیٹرنگ کہا جاتا ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ اس سرخ آسمان کا حالیہ زلزلوں سے براہ راست کوئی سائنسی تعلق ثابت نہیں ہوا۔اگرچہ زلزلوں کے بعد فضا میں گرد و غبار کی مقدار بڑھنے سے رنگ زیادہ نمایاں دکھائی دے سکتا ہے تاہم اسے کسی نئی قدرتی آفت کی علامت سمجھنا درست نہیں۔