کیتن اگروال کے قتل سے پہلے سیا گوئل اور چیتن چوہدری ایک ساتھ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Wait 5 sec.

(1 جولائی 2026): بھارت میں اپنے منگیتر کیتن اگروال کی مبینہ قاتل سیا گوئل اور اس کے دوست چیتن چوہدری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جو قتل سے پہلے کی ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتن اگروال قتل کیس کی تحقیقات میں ایک اہم اور سنسنی خیز پیشرفت سامنے آئی۔ پولیس کو ایک نئی ویڈیو ملی ہے جس میں کیس کے دونوں مرکزی ملزمان سیا گوئل اور چیتن چوہدری ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو کیتن اگروال کو لوہا گڑھ قلعے سے دھکا دیے جانے کے واقعے سے کچھ عرصہ قبل کی ہے۔یہ بھی پڑھیں: منگیتر کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل سیا گوئل کی پوسٹرپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ نئی ویڈیو 23 مئی کی رات تقریباً 9:30 بجے ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں سیا گوئل اور چیتن چوہدری کو ایک کیفے میں ایک ساتھ خوشگوار ماحول میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اس ویڈیو کو کیتن اگروال کے قتل سے پہلے کے دنوں کی کڑیوں کو جوڑنے اور اہم دستاویزی ثبوت کے طور پر کیس کا حصہ بنانے جا رہی ہے۔ تفتیشی ادارے فی الحال اس ویڈیو کی صداقت اور اس پورے کیس کے تناظر میں اس کی اہمیت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔یہ ویڈیو 18 جون کو لوہا گڑھ قلعے پر پیش آنے والے اس خونی واقعے سے محض چند ہفتے قبل کی ہے۔ واقعے والے دن سیا گوئل نے اپنے منگیتر کیتن اگروال سے وہاں ٹریکنگ پر جانے کی فرمائش کی تھی۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس کے تحت دونوں ملزمان کے درمیان اس دن سے پہلے تک سینکڑوں گھنٹوں کی فون کالز پر بات چیت ہوئی، اور یہاں تک کہ اس ہولناک واقعے سے ٹھیک ایک دن پہلے بھی دونوں نے ملاقات کی تھی۔اسی سازش کے تحت بالآخر کیتن اگروال کو لوہا گڑھ قلعے کی بلندی سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس اب اس ویڈیو اور کال ریکارڈز کی مدد سے ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر رہی ہے۔