اسرائیل کے سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے عوام کو ڈرانے کے لیے ایران کے جوہری ہتھیاروں کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔اپوزیشن جماعت یشار پارٹی کے سربراہ اور سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ نے کہا کہ ایران کے پاس کوئی نیوکلیئر بم نہیں، نیتن یاہو حقائق مسخ کرکے خوف پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیتن یہو کے بیانات سراسر جھوٹ ہیں، ایران ہمیشہ سے جوہری ہتھیاروں کی تردید اور اپنے پروگرام کو پرامن قرار دیتا آیا ہے۔آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی کو ناکام اور ریاست کی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔International News Today – US, UK, Saudi Arabia, UAE, Kuwaitآئزن کوٹ کے مطابق، نیتن یاہو 7 اکتوبر 2023 کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامیوں کی ذمہ داری لینے سے مسلسل گریز کر رہے ہیں اور اپنی سیاسی بقا کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔ئزن کوٹ نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ اور لبنان کی جنگ کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کی پالیسیاں اسرائیل کو تاریخی بحران کی طرف لے جا رہی ہیں۔