کویت سٹی: کویت میں ححکام نے پاسپورٹ کے اجرا اور اس سے متعلقہ خدمات کی فیسوں میں ترمیم کردی ہے۔سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹس کے مطابق کویت میں پاسپورٹ اور تجدید کی فیس کا اطلاق یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا جبکہ اس کا اعلان بھارت کے سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے۔سفارت خانے نے پریس ریلیز میں وضاحت کی کہ نئی فیسوں کا اطلاق، پاسپورٹ کے اجرا، تجدید جس میں عام پاسپورٹ، زیادہ صفحات والے پاسپورٹ کا دوبارہ اجرا اور خراب یا گمشدہ پاسپورٹ کی جگہ نیا پاسپورٹ بنوانا شامل ہے۔اس کے علاوہ دیگر قونصلر خدمات جیسے کہ ہنگامی سفری دستاویزات ، کرمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ، اور شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی فیسیں بھی تبدیل کی گئی ہیں۔سفارت خانے نے بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فیسوں کے نئے شیڈول کا جائزہ لیں جو سفارت خانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ بالغان کے لیے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کی فیس 23 کویتی دینار سے بڑھا کر 38 کویتی دینار کر دی گئی ہے جبکہ فوری اجراء تتکال – کی فیس 68 دینار سے بڑھا کر 76 دینار کر دی گئی ہے۔یہ پڑھیں: کویت میں سینکڑوں غیر ملکیوں کے پتے منسوخ کر دیے گئےعلاوہ ازیں 60 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 31 دینار سے بڑھ کر 53 دینار اور اس کے فوری اجراء کی فیس 76 دینار سے بڑھ کر 91 دینار ہو گئی ہے، ترمیمی فیسوں میں گمشدہ یا خراب پاسپورٹ کی جگہ متبادل پاسپورٹ کا اجراء بھی شامل ہے۔ 36 صفحات کے متبادل پاسپورٹ کی فیس 46 دینار سے بڑھا کر 76 دینار، جبکہ اس کے فوری اجراء کی فیس 91 دینار سے بڑھا کر 114 دینار کر دی گئی ہے۔اسی طرح 60 صفحات کے متبادل پاسپورٹ کی فیس 53 دینار سے بڑھ کر 91 دینار جبکہ فوری اجراء کی فیس 98 دینار سے بڑھ کر 129 دینار ہو گئی ہے۔ 8 سال تک کے بچوں اور بزرگ شہریوں کے لیے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی فیس 15 دینار سے بڑھا کر 26 دینار کر دی گئی ہے۔بچوں کے لیے فوری پاسپورٹ کی فیس 61 دینار سے بڑھ کر 65 دینار ہو گئی ہے اس کیٹیگری میں گمشدہ یا خراب پاسپورٹ کو تبدیل کرنے کی فیس 46 دینار سے بڑھا کر 65 دینار، جبکہ فوری متبادل کی فیس 91 دینار سے بڑھ کر 103 دینار کر دی گئی ہے۔ کرمنل ریکارڈ، پاسپورٹ پر مبنی تاریخِ پیدائش، نان-ریذیڈنٹ انڈین، این آر آئی اسٹیٹس، نو-اعتراض این او سی، شہریت کی دستبرداری اور پاسپورٹ سے متعلق دیگر قونصلر سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ گلوبل انٹری ویریفیکیشن سروس کی فیس 8 دینار سے بڑھا کر 13 دینار کر دی گئی ہے۔