انڈین حکومت نے گذشتہ دنوں پہلی بار باضابطہ طور پر اُن چھ فوجی اہلکاروں کے نام ظاہر کیے ہیں جو مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چاہے طیاروں کو گرائے جانے سے متعلق پاکستانی دعوے ہوں یا اس تنازع میں ہونے والا جانی و انفراسٹرکچر کا نقصان، انڈین حکام نے شروع ہی سے اس معاملے پر واضح تفصیلات پیش نہیں کیں۔