سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

Wait 5 sec.

ریاض (30 جون 2026): سعودی عرب نے ٹیکس جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی۔زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے تمام ٹیکس نظاموں کے تحت آنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔سعودی گزٹ کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس اسکیم کے تحت تمام ٹیکس نظاموں میں تاخیر سے رجسٹریشن پر عائد جرمانوں، ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر، ٹیکس گوشوارے دیر سے جمع کرانے کے جرمانوں، نیز ’ویلیو ایڈڈ ٹیکس‘ کے گوشواروں میں کی جانے والی درستگیوں سے متعلق جرمانوں سے استثنیٰ فراہم کیا جائے گا۔اتھارٹی نے بتایا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کا اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا، تمام مطلوبہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانا، اور واجب الادا ٹیکس کی اصل مکمل رقم ادا کرنا ضروری ہوگا۔ ٹیکس دہندگان اقساط میں ادائیگی کے منصوبے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ درخواست اسکیم کی مدت کے دوران جمع کرائی جائے اور اتھارٹی کی منظور شدہ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق تمام اقساط اپنی مقررہ تاریخوں پر ادا کی جائیں۔یو اے ای نے لبنان پر عائد سفری پابندی اٹھا لیاتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ اس اسکیم کا اطلاق ٹیکس چوری سے متعلق خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں، ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کی دفعہ 45 کے تحت عائد جرمانوں، اسکیم کے نافذ ہونے سے قبل ادا کیے گئے جرمانوں، یا 30 جون 2026 کے بعد واجب الادا ہونے والے کسی بھی ٹیکس گوشوارے سے متعلق جرمانوں پر نہیں ہوگا۔اتھارٹی نے مزید وضاحت کی کہ اگر 31 دسمبر 2026 کے بعد بھی اس اسکیم میں توسیع کی جاتی ہے تو آئندہ کی ہر توسیع میں بھی 30 جون 2026 کے بعد واجب الادا ہونے والے ٹیکس گوشواروں سے متعلق جرمانے شامل نہیں ہوں گے۔اتھارٹی نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم کی تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب آسان رہنما کے ذریعے ملاحظہ کریں۔ اس رہنما میں اسکیم میں توسیع کے فیصلے، شامل جرمانوں کی اقسام، استثنیٰ کے لیے اہلیت کی شرائط، اقساط کے ذریعے واجبات کی ادائیگی کے طریقۂ کار، اور عملی وضاحتی مثالوں کی جامع وضاحت فراہم کی گئی ہے۔اتھارٹی نے تمام اہل ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2026 کو اس کی مدت ختم ہونے سے قبل اس توسیع شدہ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔