ابوظبی (30 جون 2026): متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی 2 ماہ کی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوبارہ لبنان جانے کی اجازت دے دی۔خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اماراتی شہریوں کو پیر، 29 جون 2026 سے لبنان سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تاہم، وزارت نے زور دیا کہ سفر صرف سخت شرائط کے تحت ہی ممکن ہوگا، اور روانگی سے قبل ’’تواجدی‘‘ (Twajudi) سروس پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اماراتی ہوائی اڈوں سے اس وقت تک روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ اس پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہ ہوں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس شرط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سفر میں تاخیر یا ممکنہ قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ سفر مکمل ہونے کے بعد مسافروں کو اسی تواجدی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی وطن واپسی سے متعلق حکام کو مطلع کرنا ہوگا۔ٹرمپ کا آج قطر میں مذاکرات کا اعلان، ایران نے تردید کر دییہ فیصلہ 30 اپریل کو جاری کیے گئے اس مشاورتی اعلامیے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں علاقائی صورتِ حال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس وقت ان ممالک میں موجود اماراتی شہریوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔وزارت نے ان ممالک میں موجود اماراتی شہریوں پر مزید زور دیا کہ وہ جلد از جلد متحدہ عرب امارات واپس لوٹ آئیں۔یہ فیصلہ بیرونِ ملک موجود اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود پر نظر رکھنے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یو اے ای کے عزم کے تحت کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہری اس کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں۔ اور ہنگامی صورتِ حال میں وزارتِ خارجہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔