شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔شامی میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے انتہائی اہم علاقے پیلس آف جسٹس کے کیفے میں ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائی جاری ہیں۔سیکورٹی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ ملٹری انٹیلی جنس بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور حملے کے علاقے کے ارد گرد ایک سیکورٹی زون بنایا گیا ہے۔مرکزی کورٹ ہاؤس اہم علاقے میں ہے اور دھماکا عمارت کے مرکزی دروازے سے تقریباً 100 میٹر دور ایک کیفے میں ہوا۔اس کیفے میں بہت سے ملازمین کے ساتھ ساتھ عدالت میں آنے والے لوگ بھی بیٹھتے ہیں۔ یہ دمشق کے وسطی حصے میں ایک بہت مشہور کیفے ہے۔