دنیا میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ!

Wait 5 sec.

(یکم جولائی 2026): ایک جانب جہاں دنیا کی بڑی آبادی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے وہیں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے سوئس بینک کی ایک رپورٹ کو شائع کیا ہے، جس کے مطابق عالمی سطح پر افراد کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 10 لاکھ نئے افراد امریکی ڈالرز میں کروڑ پتی بن گئے ہیں۔سوئس بینک یو بی ایس کی سالانہ گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی ذاتی دولت میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ شرح 2024 میں 4.6 فیصد اور 2023 میں 4.2 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق صرف امریکا میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد نئے کروڑ پتی بنے، جو دنیا بھر میں نئے کروڑ پتی بننے والے افراد کی مجموعی تعداد کا تقریباً نصف ہیں۔اس کے ساتھ ہی یورپ میں بھی امریکی ڈالر کے لحاظ سے دولت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ گذشتہ سال یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ اوسط دولت میں اضافہ ہوا تاہم 2020 کے بعد سے دولت کی غیر مساوی تقسیم میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ کی تیاری کے لیے یو بی ایس نے دنیا کے 56 ممالک تجزیہ کیا، جو اس کے اندازے کے مطابق عالمی دولت کے 92 فیصد سے زیادہ حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔