برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے 24 گھنٹوں میں 3 بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں

Wait 5 sec.

لندن (یکم جولائی 2026): کینسر سے نبرد آزما ویلز کی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے 24 گھنٹے میں 3 بلند چوٹیاں سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی شہزادی جو کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی 3 بلند ترین چوٹیاں صرف 24 گھنٹے میں سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے خلاف لڑنے والی فلاحی تنظیم "روئل مارسڈن” کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم میں 24 گھنٹوں کے اندر برطانیہ کی تین بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔کیٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے سرکاری اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی بلند ترین چوٹیوں یعنی اسکافل پائیک، بین نیوس اور اسنوڈون کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سر کر کے "تھری پیکس چیلنج” مکمل کیا ہے۔The National Three Peaks Challenge. ⁰⁰Together, we can stand alongside everyone navigating life with cancer, ensuring no one faces this disease feeling unseen or unsupported.⁰ ⁰Please know you are not alone.C pic.twitter.com/0F1s4vlBIR— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) June 28, 2026چیلنج مکمل کرنے کے بعد شہزادی کیٹ کا استقبال ان کے شوہر شہزادہ ولیم، بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ، شہزادہ لوئس سمیت ان کے والدین اور بھائی نے کیا۔کینسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی کیٹ نے کہا کہ وہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ کینسر کی تشخیص کے بعد بھی زندگی آگے بڑھ سکتی ہے۔ان کے مطابق ’کینسر انسان کی سوچ، احساسات اور زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتا ہے، تاہم مناسب علاج اور معاونت کے ذریعے مریض ایک بھرپور زندگی کی جانب واپس لوٹ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ 44 سالہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کو 2024 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور کیموتھراپی علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو رہی اور آہستہ آہستہ اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی کی طرف لوٹ رہی ہیں۔