وینزویلا میں ملبے سے 8 دن بعد سیکیورٹی گارڈ کو زندہ نکال لیا گیا

Wait 5 sec.

وینزویلا میں ملبے سے 8 دن بعد سیکیورٹی گارڈ کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔وینزویلا کے شہر لاگیرا کے شاپنگ مال میں نومیٹر گہرائی میں پھنسے ہرنان البرٹو کو طویل جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے آنے والے خوفناک زلزلے میں اب تک 2300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں لاپتا ہیں جن میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 1600 غیرملکی رضاکار بھی شامل ہیں۔ ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی تین دن بعد زندہ ملی، جس کو زندہ دیکھ کر امدادی ٹیموں کے کارکن بھی حیران رہ گئے۔یہ پڑھیں: قدرت کا کرشمہ: وینزویلا میں ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی 3 روز بعد زندہ مل گئیغیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں کا زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے میں ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تلاش کے دوران ہی عملے کو ملبے کے نیچے سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔امدادی کارکنوں کے مطابق انہوں نے آواز کی سمت کا تعین کر کے اس جگہ سے انتہائی محتاط طریقے سے کنکریٹ اور ملبہ ہٹایا تو اس کے نیچے نومولود بچی زندہ حالت میں موجود تھی۔عملے نے بچی کو بحفاظت باہر نکال ہے، بچی کو جیسے ہی ملبے سے زندہ باہر نکالا گیا تو وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں نے خوشی میں نعرے لگائے۔والدین اور رشتہ داروں نے ننھی کلی کو سینے سے لگا کر شکر ادا کیا، اس موقع پر والدین اور رشتے داروں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے جب کہ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔