تہران(2 جولائی 2026): ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک باقاعدہ بیان میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا حتمی اعلان کیا ہے۔بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی میڈیا نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے جاری کردہ ایک پیغام شائع کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اس پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ ان کے قاتلوں سے ہر صورت لیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای رواں سال 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی دن مارے گئے تھے۔ اس شدید حملے میں ان کے خاندان کے چند افراد کے ہمراہ ایران کی کئی دیگر اہم اور اعلیٰ شخصیات بھی ہلاک ہو گئی تھیں۔علی خامنہ ای کی تدفین اور الوداعی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک عراق کے اہم شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی ان کی یاد میں سوگ کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ