ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Wait 5 sec.

ازبک سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریبی علاقے سرخان دریا میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ازبکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی سرحد سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ازبک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس اور بارڈر ٹروپس نے افغان سرحد کے قریبی علاقے ‘سرخان دریا’ میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران فضا میں موجود ایک مشکوک ڈرون کو بروقت ٹریس کر کے اپنے قبضے میں لے لیا۔ازبک حکام کا کہنا ہے کہ افغان حدود سے نامعلوم افراد نے اس ہائی ٹیک ڈرون کے ساتھ منشیات باندھ کر ازبکستان کی حدود میں بھیجنے کی کوشش کی تھی۔فورسز نے اسمگلر ڈرون کو قبضے میں لے کر اس سے 2 کلو 32 گرام افیون برآمد کر لی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کا مجرمانہ مقدمہ درج کر کے ڈرون کے لانچنگ پیڈ، مطلوبہ خریدار اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ازبک میڈیا کا مؤقف: ازبک میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ قبضہ افغانستان اب صرف عالمی دہشت گردی کا گڑھ ہی نہیں رہا، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا بھی نیا مرکز بن چکا ہے۔عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ افغان طالبان کے انسدادِ منشیات کے تمام تر دعوؤں اور سرحدی سیکیورٹی کنٹرول کی صریح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ماہرین نے افغان طالبان کے دعوؤں کو "منافقت کا پلندہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ افغان رجیم نے افغانستان کو ایک ایسی ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا ہے جس کا پورا انحصار اب نارکو اکانومی پر ہو چکا ہے۔