برطانیہ: درجہ حرارت مسلسل 10 دن تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان

Wait 5 sec.

لندن (07 جولائی 2026): برطانیہ میں درجہ حرارت مسلسل 10 دن تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے امبر ہیٹ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں۔بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں سال کے تیسری ہیٹ ویو کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت مسلسل 10 دن تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ (86 فارن ہائیٹ) سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ہفتے کے وسط سے گرمی میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ (93 فارن ہائیٹ) تک پہنچ سکتا ہے۔برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے مڈلینڈز، مشرقی اور جنوبی انگلینڈ کے لیے 8 جولائی کو صبح 9 بجے سے 12 جولائی کو رات 9 بجے (برطانوی موسمِ گرما کے وقت) تک 6 علاقوں کے لیے فوری امبر ہیٹ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں۔ اسی عرصے کے لیے شمالی انگلینڈ میں ییلو ہیٹ ہیلتھ الرٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ہیٹ ویو میں امیروں کی عیاشی کا نیا طریقہامبر الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث صحت اور سماجی نگہداشت کی خدمات پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جن میں اموات میں اضافے کا امکان بھی شامل ہے، خصوصاً 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے خطرہ زیادہ ہوگا۔جن 6 علاقوں کے لیے یہ الرٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، ایسٹ آف انگلینڈ، لندن، ساؤتھ ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ شامل ہیں۔ یہ الرٹس 8 جولائی صبح 9 بجے سے 12 جولائی رات 9 بجے تک مؤثر رہیں گے۔برطانیہ کے جنوبی علاقوں کے لیے پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جو بدھ کو 33 ڈگری سینٹی گریڈ، جمعرات کو 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا، جب کہ جمعہ اور ہفتہ کو بعض مقامات پر درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔برطانوی محکمۂ موسمیات (میٹ آفس) کے ڈپٹی چیف فورکاسٹر اسٹیون کیٹس نے کہا ’’برطانیہ کے بعض علاقے گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی صورت حال میں داخل ہو رہے ہیں، اور یہ اس سال برطانیہ میں گرمی کی تیسری لہر ہے۔‘‘