ایل پی جی کے ہزاروں سلنڈر ندی میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

بھارت میں بارشوں کے بعد ایل پی جی کے ہزاروں سلنڈر ندی میں بہہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ واقع ایچ پی سی ایل پاتال گنگا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ میں شدید بارش کے باعث پانی بھر گیا جس کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار ایل پی جی سلنڈر، جن میں بھرے ہوئے اور خالی دونوں قسم کے سلنڈر شامل تھے پاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ندی میں بہہ کر آنے والے کسی بھی سلنڈر کو ہاتھ نہ لگائیں۔رائے گڑھ کے کلکٹر کشور جاولے نے لوگوں سے اپیل کی کہ سمندر کے ساحل یا ندی کے کنارے بہہ کر آنے والے کسی بھی سلنڈر کو نہ اٹھائیں اور نہ ہی اپنے گھر لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ندی میں بہہ کر آنے والے سلنڈروں میں گیس موجود ہے یا وہ محفوظ حالت میں ہیں، تجسس یا استعمال کی غرض سے انہیں اٹھانا، کھولنا یا گھر لے جانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔बाढ़ में 3 हजार LPG सिलेंडर बहेमहाराष्ट्र के रायगढ़ में बारिश के बाद 3 हजार LPG सिलेंडर पातालगंगा नदी में बह गए. पनवेल के LPG प्लांट में बाढ़ का पानी घुसने के बाद सिलेंडर बह गए. प्रशासन ने लोगों से अपील की है कि कहीं सिलेंडर मिले तो उसे न छुएं और न ही घर ले जाएं.#NewsLeader |… pic.twitter.com/L6jWeN2MPV— News Leader (@NewsLeaderLive) July 9, 2026 پاتال گنگا ندی میں بہتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز پر مختلف قسم کے رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ’ایکس‘ پر ونود پٹیل نامی ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پشپا 3.0۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں سیلاب کا پانی گیس سلنڈروں کے گودام تک پہنچ گیا، بتایا جا رہا ہے کہ ایچ پی سیل ایل کمپنی کے ہزاروں سلنڈر پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ تقریباً 3 ماہ قبل جن غریبوں کو لوٹا گیا تھا آج وہی گودام سیلاب میں بہہ گیا۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’’ایچ پی سی ایل پلانٹ میں سیلاب آنے کے بعد بھرے ہوئے اور خالی ملا کر تقریباً 3 ہزار ایل پی جی سلنڈر پاتال گنگا ندی میں بہہ رہے ہیں یہ صرف ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ عوامی بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی منصوبہ بندی میں نظام کی ناکامی بھی ہے۔