تہران (07 جولائی 2026): ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای ٹھیک ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں۔حداد عادل شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر تھے اور نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بھی مشیر ہیں، انھوں نے کہا ’’میں شہید رہبر کے لیے تعزیت کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘حداد عادل نے کہا پاکستانی حکومت نے کوشش کی ہے کہ ایران و امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے لیکن ہمیں امریکیوں پر اعتماد نہیں ہے، پاکستان بھی حقیقت جانتا ہے، تاہم امید ہے پاکستانی حکومت کی کوششیں کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کے چھوٹے تابوت نے سب کو رلا دیاواضح رہے کہ ڈاکٹر غلام علی حداد عادل کی بیٹی بھی آیت اللہ خامنہ کے ساتھ شہید ہوئی تھیں۔