دوحہ (12 جولائی 2026): جدید قطر کے معمار شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے ہیں، وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے اور پھر بیٹے کو اقتدار چھوڑ دیا۔شیخ حمد نے خلیجی ریاست کو بین الاقوامی سفارت کاری میں نماں مقام دلایا، ان کی قیادت میں قطر نے عالمی سطح پر اپنا سیاسی و سفارتی اثر و رسوخ بڑھایا۔شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار بیٹے کو منتقل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی نسل کے لیے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا۔ موجودہ امیر قطر شیخ تمیم کو اقتدار کی منتقلی کے وقت ان کی عمر 33 سال تھی۔شیخ حمد کے دور میں قطر مائع قدرتی گیس کی پیداوار اور برآمدات کا مرکز بنا، اسی دور میں گیس کی ریکارڈ برآمدات سے قطر بین الاقوامی طاقت بنا، یہی دور تھا جب فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دیے جانے کا فیصلہ ہوا۔سابق امیر قطر انتقال کر گئےواضح رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی آج 84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کی موت پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔