امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے امریکا ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔سفارتی حکام کے مطابق امریکا ایران واضح ہیں کہ اسلام آباد ایم اویو پر واپس آنا چاہیے۔ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے تاہم امریکا نے ایران کوواضح بتا دیا کہ جنگ بندی ختم ہو چکی۔ایرانایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا اور اسرائیل کو بخشا نہیں جائے گا۔ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذولغدر نے جمعہ کے روز یہ انتباہ جاری کیا جب حالیہ حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے۔نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ قطر مزید کشیدگی کو روکنے اور مواصلاتی ذرائع کو کھلا رکھنے کی کوشش میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔