(7 جولائی 2026): کیتن اگروال قتل کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نامزد ملزمان سیا گوئل اور چیتن چوہدری نے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر رکھی ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پراپرٹی ڈیلر کیتن اگروال کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق، نامزد مرکزی ملزمہ 20 سالہ سیا گوئل نے 18 جون کو منگیتر کے قتل سے تقریباً چار ماہ قبل ملزم 22 سالہ چیتن چوہدری سے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی تھی۔واضح رہے کہ کیتن اگروال کی فروری 2026 میں سیا گوئل سے منگنی ہوئی تھی، اور ان کی شادی نومبر میں ادے پور میں ہونا طے پائی تھی۔یہ بھی پڑھیں: ’کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل منگیتر نے کیا پڑھا؟‘ڈیجیٹل شواہد بشمول واٹس ایپ چیٹس، کال ریکارڈز اور لوکیشن ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ سیا گوئل اور چیتن چوہدری نے اپنے خاندانوں کو بتائے بغیر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت خفیہ طور پر شادی کی تھی۔پولیس اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ آیا شادی کا سرٹیفکیٹ موجود ہے یا نہیں، اور گواہ کے طور پر نامزد کالج کے دو دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔تفتیش کاروں نے اس سے قبل الزام لگایا تھا کہ سیا گوئل نے شادی کے اخراجات کا حوالہ دے کر کیتن اگروال سے تقریباً 1 کروڑ روپے لیے تھے، لیکن اس کے بجائے یہ رقم چیتن چوہدری کو اس کا کیریئر بنانے میں مدد کیلیے دے دی۔پولیس کے مطابق جوڑے کی مبینہ طور پر فروری سے ہی کیتن اگروال کو قتل کرنے پر نظر تھی۔ انہوں نے 14 جون کو بھی مقتول کو قتل کرنے کی ایک کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہی۔پولیس تحقیقات میں بتایا گیا کہ 18 جون کو سیا گوئل منگیتر کو پونے کے قریب لوہا گڑھ قلعے پر لے گئی اور وہاں ایک ایسا اشارہ دیا جس سے چیتن چوہدری واقف تھا، اشارے پر عمل کرتے ہوئے، اس نے کیتن اگروال کو ایک گہری کھائی میں دھکیل دیا۔