انقرہ (7 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جنگ کے خاتمے کیلیے ڈیل چاہتے ہیں۔اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری روسی صدر سے بات چیت ہوئی ہے، وہ رجب طیب اردوان کی بہت عزت کرتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے ایف 35 طیارے خریدنے پر مجھے کوئی تشویش نہیں، ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میری یوکرینی صدر سے بھی بات چیت ہوئی ہے، روسی اور یوکرینی صدور جنگ کے خاتمے کیلیے ڈیل چاہتے ہیں، میں نے اب تک 8 جنگیں رکوائی ہیں اور روس یوکرین جنگ بھی رکواؤں گا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ روسی اور یوکرینی صدور چاہتے ہیں کہ اب یہ جنگ ختم ہو، امید ہے کہ جلد روس اور یوکرین کے درمیان ڈیل ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ کے دوران 35 ہزار فوجی ہلاک ہوئے، جنگ میں جتنی اموات ہو رہی ہیں یہ پاگل پن ہے۔’روس یوکرین جنگ سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس میں لوگ مر رہے ہیں مجھے ان کی فکر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے جنگ ہو رہی ہے۔ یہ جو قتل و غارت ہو رہی ہے اس کو روکنا پڑے گا۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی وزیر جنگ کہا روس یوکرین جنگ میں جو رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر کی بدولت شامی صدر احمد الشراع کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔