امریکا اور ایران جنگ بندی کی طرف واپس آئیں، برطانوی وزیراعظم

Wait 5 sec.

برطانوی وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت برقرار رکھنے پر زُور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی کی طرف واپس آئیں۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔کیئراسٹارمر نے ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال طویل ہوئی تو معاشی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی اس صورتحال کو جلد ازجلد حل کرنے کی ضرورت ہے اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اس سے عام آدمی متاثر ہو گا۔اسرائیلامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے ایران کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کو ایران کیخلاف جارحانہ کارروائی کیلئے تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔ یہ احکامات ایسے نازک وقت میں دیے گئے جب کہ امریکا نے جنگ بندی ختم کرتے ہوئے ایران پر بمباری کی ہے۔ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے جنگ بندی کا مفاہمت نامہ ختم کرنے کا با ضابطہ اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت میں کچھ خرابی ہے، وہ بیمار اور دماغی طور پر برے ہیں، اور آپ کو پتہ ہے نا کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟واضح رہے کہ امریکا کے آج ایران پر حملوں کے بعد اس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ کشیدہ صورتحال مزید سنگین ہونے پر امریکا نے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت کا لائسنس پھر منسوخ کر دیا ہے۔ایرانایران نے امریکا پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کویت اور بحرین میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔ایران میں مختلف اہداف پر امریکی بمباری کے بعد، جسے سینٹکام نے ’’طاقت ور حملہ‘‘ قرار دیا، پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کی، اور بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بحرین اور کویت میں امریکی فوج کے 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ کویت میں علی السالم ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران نے کہا یہ آپریشن امریکی حملوں کے جواب میں ابتدائی ردعمل تھا، امریکا نے ایران پر حملے کر کے اسلام آباد معاہد ے کی خلاف ورزی کی ہے۔