سعودی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران نشانہ بن گیا، ایران کے خلاف سعودی عرب کا رد عمل

Wait 5 sec.

ریاض (08 جولائی 2026): سعودی عرب نے ایران کی جانب سے سعودی ٹینکر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ٹینکر وجیان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایسے واقعات عالمی سلامتی، توانائی اور بین الاقوامی سلامتی پر حملہ ہیں۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قطری جہاز پر بھی ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں 3 تجارتی جہازوں پر میزائل حملے کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے جہازوں پر آگ لگ گئی تھی اور کافی نقصان پہنچا۔امریکا نے ایران پر تیل فروخت کرنے کی پابندی دوبارہ عائد کر دیاس کے جواب میں امریکا نے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی کارروائی کی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف طاقت ور فضائی کارروائی کی گئی۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مقصد آئندہ حملوں کی روک تھام ہے، کیوں کہ ایران کی کارروائیاں بلااشتعال، خطرناک اور بین الاقوامی سمندری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔