شہزادہ ہیری مشکل میں پھنس گئے!

Wait 5 sec.

برطانیہ (8 جولائی 2026): برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری برطانیہ میں ایک مقدمہ ہارنے کے بعد مشکل میں پھنس گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور دیگر 6 افراد میڈیا کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے ہیں۔مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھے۔شہزادہ ہیری اور دیگر نے ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لیمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا، جس میں مذکورہ اخباری گروپ پر 1990 سے 2018 تک ذاتی معلومات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔شہزادہ ہیری کا موقف تھا کہ ٹیبلائیڈ میڈیا کی ان کی زندگی میں مداخلت نے ان کی نجی، خاندان زندگی کے ساتھ دماغی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں۔دوسری جانب اخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلیے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی۔تاہم سن اخبار کے پبلشر نے بھی گزشتہ برس شہزادہ ہیری سے معافی مانگتے ہوئے معقول معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لیاس سے قبل شہزادہ ہیری نے مرر گروپ کے خلاف غیر قانونی طریقے سے معلومات جمع کر کے مضمون شائع کرنے پر 15 دعوے جیتے تھے۔شہزادہ ہیری کو بکنگھم پیلس میں قیام کی اجازت دینے سے انکار