ایران پر آج رات بھی حملے کر سکتے ہیں، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر گزشتہ رات شدید حملے کیے آج رات بھی حملے کر سکتے ہیں۔انقرہ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے ایران کیساتھ ڈیل وقت کا ضیاع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز ڈرونز اور راکٹوں سے بحری جہازوں پر حملہ کیا، ایران کا رویہ بہت برُا ہے انہوں نے وہی کیا جو 47سال سے کر رہے ہیں، میرا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں بلکہ ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا تھا ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے ان کی قیادت کو ناک آؤٹ کر دیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے47سال سے مشرق وسطیٰ کو ہراساں کرتا رہا ہے لیکن ایران اب مشرق وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا، ایرانی فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے ان کی نیوی اور فضائیہ سمیت سب کچھ ختم ہوچکا ہے ایران نے روزانہ کی بنیاد پر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں ایران 47 سالوں سے لوگوں کو مار رہا ہے یہ جھوٹے ہیں۔