’کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل منگیتر نے کیا پڑھا؟‘

Wait 5 sec.

بھارت کے تاجر کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل منگیتر ملزمہ سیا گوئل نے راجا رگھوونشی قتل کیس کا مطالعہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل ملزمہ سیا گوئل نے ہائی پروفائل راجو رگھوونشی قتل کیس کو پڑھا تھا جس کے بعد مبینہ طور پر واردات انجام دی گئی۔دوران تفتیش سیا کے دو موبائل فونز کی براؤزنگ ہسٹری سے پتا چلتا ہے کہ ملزمہ نے اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی کے قتل کے بارے میں تفصیلات تلاش کیں۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزمہ نے تلاش کیا کہ آیا پولیس حراست میں خواتین کو مارا پیٹا جاتا ہے، حکام کا خیال ہے کہ ان سرچ سے جرم سے پہلے اس کی ذہنی حالت کے بارے میں اہم سراغ مل سکتے ہیں۔یہ پڑھیں: کیتن اگروال کیس: سیا گوئل کے نازیبا اشارے پر والد کی وضاحتپولیس نے حال ہی میں سیاہ کے گھر تفتیش کے لیے گئی اور اس کا دوسرا موبائل فون بیڈ روم سے برآمد کیا تھا اور اسے فرانزک کے لیے بھیجا تھا۔تفتیشی افسران کے مطابق برآمد ہونے والے فون میں سرچ ہسٹری اور دیگر ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں جن کی جانچ اب اس کے پہلے فون کے مواد کے ساتھ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں افسران نے عینی شاہدین کی نشاندہی کی ہے جو واقعے کے دن جائے وقوعہ کے قریب موجود تھے اور ان کے بیانات سے استغاثہ کے کیس کو تقویت ملنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ 18 جون کو مبینہ طور پر سیاہ گوئل اور اس کے عاشق چیتن چوہدری نے مبینہ طور پر لوہا گڑھ کی 400 فٹ بلند کھائی میں کیتن کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی تھی۔