میں ٹک ٹاک پر ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(9 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز کا دعویٰ حقائق کے برعکس نکلا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بااثر شخصیت ہیں اور عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ فالوورز کی دوڑ میں ان سے کافی پیچھے ہیں۔حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو روز قبل جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق وہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر ہیں، اور وہ بہت بڑے مارجن سے آگے ہیں۔تاہم، عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا سے امریکی صدر کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد تقریباً 1 کروڑ 66 لاکھ (16.6 ملین) ہے اور ان کی ویڈیوز کو 12 کروڑ 18 لاکھ لائکس ملے ہیں۔اس کے برعکس، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے فالوورز کی تعداد ٹرمپ سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ (33.5 ملین) ہے اور ان کی ویڈیوز کو 27 کروڑ 40 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔حقائق کے مطابق ٹرمپ اور ٹیلر سوئفٹ میں سے کوئی بھی ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اس پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول تخلیق کاروں میں خابی لیم، چارلی ڈی اَمیلیو اور مسٹر بیسٹ شامل ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد ٹرمپ اور ٹیلر سوئفٹ دونوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔میڈیا بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت ایران کی ہٹ لسٹ میں سب سے اوپر ہوں۔ صدارت انتہائی خطرناک پیشہ ہے لیکن ان خطرات کی کوئی پروا نہیں۔