امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان پھسل گئی، ایران کی جگہ جاپان کو ’اسلامی جمہوریہ‘ کہہ دیا

Wait 5 sec.

انقرہ(9 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی ہے اور انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی بجائے جاپان کو ‘اسلامی جمہوریہ’ پکار دیا۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ جاپان‘ نے ہمارے بحری بیڑے ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ پر 111 میزائل داغے، تاہم ان تمام میزائلوں کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔امریکی صدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چند ہی لمحات میں وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے فوراً نشاندہی کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جاپان کو آپس میں ملا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے امریکی صدر کی اس فاش غلطی اور زبان پھسلنے پر انتہائی دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔Trump: "We had 11 missiles shot by the Islamic Republic of Japan” pic.twitter.com/pCeRooasfp— Spencer Hakimian (@SpencerHakimian) July 8, 2026