تہران(7 جولائی 2026): ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احترام کے دائرے میں رہ کر بات نہیں کی گئی تو ایران بھی دوسری زبان میں جواب دینے پر مجبور ہوگا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکی صدر نے نو کروڑ دس لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دی ہیں، جو کسی بھی طور پر قابلِ قبول نہیں۔ Mohammad Baqer Zolqadr, Secretary of Iran’s Supreme National Security Council (SNSC) to US President Trump:You once used similar rhetoric as the president of a country with just 250 years of history, claiming you would wipe out the millennia-old civilization of Iran. pic.twitter.com/kEl2m501OE— Press TV (@PressTV) July 6, 2026انہوں نے امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں ہیں، جبکہ اس کے برعکس ایرانی قوم ایک طویل تاریخ، عظیم تہذیب اور منفرد شناخت رکھتی ہے۔سیکریٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کے خلاف دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کا نتیجہ ہمیشہ امریکا کے لیے شکست کی صورت میں نکلا ہے، اس لیے امریکی حکام کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔