میرا خیال ہے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور ایم او یو ختم ہو چکا، صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

انقرہ (08 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’میرا خیال ہے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور ایم او یو ختم ہو چکا ہے۔‘‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو چیف مارک روٹے نے انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کی، ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے، ایران کے حملوں کے بعد مفاہمتی یادداشت ختم ہو چکی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے مذاکرات کار بات چیت جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن میرے خیال میں وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا ایران معاملے پر اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا، ایران کے ساتھ ڈیل نہیں چاہتا، ایران کے معاملے پر بہت وقت ضائع کر لیا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔ایرانی لائسنس منسوخی کے بعد تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت ختم کر دی گئی ہے، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا، ہم بنانے بھی نہیں دیں گے، ایران کے لوگ خطرناک ہیں، میرا خیال ہے ایرانی قیادت وقت ضائع کر رہی ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد ایران پر نئے حملے کیے۔ جواباً ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔امریکی صدر نے نیٹو کے کردار کے حوالے سے بھی ناخوشی کا اظہار کیا، اور کہا میں نیٹو سے اس لیے خوش نہیں کیوں کہ اس نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں کی، جب کہ ہم نیٹو کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، سب سے زیادہ فنڈز امریکا دیتا ہے، نیٹو امریکا کا مشکل ترین پارٹنر ہے، ہم نے نیٹو کو روس سے بچانے کے لیے ٹریلین ڈالرز خرچ کیے۔ تاہم انھوں نے خاص طور پر کہا کہ اسپین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔