کرناٹک کے لوک آیکت نے ایگریکلچر آفیسر کی رہائش پر چھاپہ مارا، سونے کے زیورات اور نقدی ضبط، تفتیش جاری

Wait 5 sec.

کرناٹک لوک آیکت نے بدھ کے روز ریاست میں 10 سرکاری افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ سبھی افسران پر اپنی آمدنی سے زائد اثاثے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ افسران کے مطابق بنگلورو سٹی، بنگلورو ساؤتھ، رائچور، چتردرگ، تمکورو، شیو موگا اور کلبرگی میں ان افسران کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران محکمہ زراعت کے اے ای او پشپا کے گھر سے کافی مقدار میں سونے کے زیورات اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ زیورات کی قیمت کا پتہ لگانے کے لیے ایک سنار کو بلایا گیا ہے۔پشپا کے گھر سے ملے زیورات اور نقد رقم کی گنتی اور سونے کی تشخیص کا کام ابھی جاری ہے۔ جس کے بعد پورے معاملے کی تصویر واضح ہو سکے گی۔ لوک آیکت کی ٹیم نے 10 افسران کے یہاں چھاپے ماری کی۔ ان میں کرشنا بھاگیہ جل نگم لمیٹڈ رائچور کے ایگزیکٹو انجینئر بنسا گوڑ پاٹل، زرعی انجینئرنگ (باغبانی) یونیورسٹی چتردرگ کے اسسٹنٹ پروفیسر شنکر ایم اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ چتر درگ کے رینج فاریسٹ آفیسر دگپا بی ایچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلورو پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر نریندر کمار، کے آر آئی ڈی ایل بنگلورو رینج آفیسر کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر پروین بی سری ہری اوربنگلورو ایم پی ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) پشپا ڈی آر کے یہاں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق تمکرو کے ’مائنر اریگیشن ڈپارمنٹ‘ کے اسسٹنٹ انجینئر مدھو سودن این، بنگلورو ساؤتھ کے کمبلگوڈو پنچایت کے پی ڈی او تھمے گوڑا، شیو موگا فاریسٹ ریسرچ ڈویزن کے اسسٹنٹ کنزرویٹر کرن آنگڑی اور کلبرگی کی ’جی ای ایس سی او ایم‘ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (الیکٹریکل) امرت راؤ بھی اس کارروائی میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان سبھی افسران کے اثاثوں کی جانچ لوک آیکت کی ٹیم کر رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کے پاس موجود املاک ان کی تنخواہ اور کمائی سے میل کھاتی ہیں یا نہیں۔