بیجنگ (08 جولائی 2026): چین میں سمندری طوفان، سیلاب اور بگولوں سے تباہی مچ گئی ہے، جس کی وجہ سے مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 270 سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں۔چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مسلسل طوفانی بارشوں سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، صوبہ ہوبائے میں 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے خوف ناک بگولے نے ایک شخص کو بارہویں منزل کے اپارٹمنٹ سے ہی باہر کھینچ کر زمین پر پٹخا، جس سے وہ مر گیا۔طوفانی بگولوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر منظر بدل دیا، طوفانی بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئے۔ ریسٹورنٹس میں کھانا کھاتے افراد کے سامنے تیز ہواؤں نے میزیں، کرسیاں اور دیگر سامان ادھر اُدھر پھینک دیا، گھروں کے اندر رکھا سامان بھی الٹ پلٹ ہو گیا، سڑکوں پر بھاری ٹرک بھی بے قابو ہو گئے۔ خوف زدہ شہری جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دکھائی دیے۔A powerful tornado in Hubei Province, China, sweeps a man into the air, leaving 11 people dead and more than 600 injured. pic.twitter.com/CeEjei6QoZ— Breaking911 (@Breaking911) July 7, 2026Two tornadoes with winds up to 93 mph struck central China’s Hubei province, killing at least five people and leaving one missing, according to state media pic.twitter.com/ywW3w9iSha— Reuters (@Reuters) July 7, 2026 Çin’de , Huanggang metropolünde dün akşam meydana gelen tornado ile ilgili bilgiler netleşmeye başladı:Devasa tonajlı ağır nakliye kamyonları havaya fırlayarak 30 metreye yakın mesafelere savrulmuş.Hasar incelemelerine göre tornado;-EF3 sınırlarını zorlamış.Bu da… https://t.co/H4pWeeT62U pic.twitter.com/g4YOoOTG9c— Jeo Albant (@jeoalbant) July 7, 2026جنوبی علاقے ناننگ میں شدید بارشوں کے بعد ایک بڑے ڈیم کی دیوار ٹوٹ گئی، جس سے کئی علاقے ڈوب گئے، بارشوں کے باعث متعدد شہروں میں دریا بپھر گئے، سڑکیں اور پل زیر آب آ گئے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔کئی علاقوں میں کشتیاں چل گئیں، صوبے گوانگ شی میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔