انقرہ (8 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے جنگ بندی کا مفاہمت نامہ ختم کرنے کا با ضابطہ اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت میں کچھ خرابی ہے، وہ بیمار اور دماغی طور پر برے ہیں، اور آپ کو پتہ ہے نا کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟صدر ٹرمپ جو چند ہفتے قبل تک ایرانی قیادت کی تعریف کرتے نہ تھک رہے تھے، اچانک برہم ہو گئے اور سخت لہجے میں جنگ بندی کا مفاہمت نامہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوتا ہے، اور یہی ایران کے ساتھ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ڈیل ختم ہوچکی اور میں اس سے ڈیل نہیں کرنا اور نہ مزید مذاکرات کا قائل ہوں۔ میرے لوگوں نے اگر ایران کے ساتھ بات کرنی ہے، تو کریں مگر انہیں بالآخر آنا میرے پاس ہی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے لوگ خطرناک ہیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا، اور ہم بنانے بھی نہیں دیں گے۔امریکی صدر نے نیٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹو سے خوش نہیں، کیونکہ اس نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے آج ایران پر حملوں کے بعد اس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ کشیدہ صورتحال مزید سنگین ہونے پر امریکا نے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت کا لائسنس پھر منسوخ کر دیا ہے۔ایران کا امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، فیصلہ کن اقدامات کا اعلان