شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی

Wait 5 sec.

تہران : شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی، جو دنیا بھر میں عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ان کی قبر مبارک کی پہلی بار باضابطہ ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز کو دنیا بھر میں موجود ایرانی قونصل خانوں اور آفیشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘فارس نیوز’ اور بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے نے ان تصاویر کو باقاعدہ طور پر جاری کیا، جس کے بعد عقیدت مندوں کی بڑی تعداد انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہے۔حضور مردم عزادار برای زیارت مزار مطهر رهبر شهید انقلاب در رواق دارالذکر https://t.co/avpitxqoPx pic.twitter.com/1lL5dvymTO— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) July 11, 2026آیت اللہ خامنہ ای کے الوداعی سفر کو تاریخ کے بڑے ترین اجتماعات میں شمار کیا جا رہا ہے، سابق ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ اور الوداعی جلوسوں میں مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کر کے اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حضور حجت‌الاسلام محمدی گلپایگانی بر مزار دختر شهیدش https://t.co/y9qilRG5Vg pic.twitter.com/VWpWbcA12w— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) July 10, 2026ان کے جسدِ خاکی کو تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد مقدس شہر قم لے جایا گیا، جس کے بعد خصوصی طور پر عراق میں کربلا اور نجف اشرف کے مقدس مقامات کی زیارت کرائی گئی اور بعد ازاں واپس لا کر مشہد مقدس میں سپردِ خاک کیا گیا۔خیال رہے رواں سال 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ایران سمیت پوری مسلم دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔