والد کے جنازے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام سامنے آگیا

Wait 5 sec.

تہران(11 جولائی 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے انتقام کو قوم کی خواہش قرار دے دیا۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک اہم پیغام میں شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی کثیر اور تاریخی شرکت پر لاکھوں شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ والد کے جنازے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں انہوں نے خون کا بدلہ لینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ شہید رہنما اور گزشتہ دو جنگوں کے شہدا کے خون کا بدلہ قاتلوں سے لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں سے شہدا کے خون کا یہ انتقام لینا بالکل یقینی ہے اور انتقام کا یہ مطالبہ پوری قوم کا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان تمام مجرموں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے دو جنگوں میں ہمارے لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ ان مجرموں اور قاتلوں کی طبعی موت نہیں ہوگی اور مجرموں کا سکون سے مرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بلکہ انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ انتقامی مشن جلد یا بدیر ضرور مکمل ہوگا۔