چند ہی ماہ پہلے کی بات ہے، جب ہندوستانی ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 250 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 255 رنز اسکور کر کے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد انہی بلے بازوں نے آئی پی ایل 2026 میں بھی خوب رنز بنائے۔ لیکن اچانک انہی بلے بازوں کو کیا ہو گیا کہ رنز بنانا دشوار ہو گیا؟ یہ ایسا سوال ہے جس نے ہر کسی کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم محض 70 گیندوں کے اندر سمٹ گئی۔ ایسا نہ پہلے کبھی ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس کا تصور کیا تھا۔England win the 3rd T20I by 125 runs to lead the series 2-0.Scorecard ▶️ https://t.co/jan4S8zsaV#TeamIndia | #ENGvIND pic.twitter.com/JKung77cru— BCCI (@BCCI) July 7, 2026ناٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستانی ٹیم کی اس پورے دورے کی اب تک کی بدترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ صرف اسی دورے کی نہیں بلکہ ٹی-20 کرکٹ کی اب تک کی تاریخ میں بھی ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کا سب سے خراب مظاہرہ اسی میچ میں سامنے آیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم اس کے قریب پہنچنا تو دور، نصف رنز بھی نہ بنا سکی اور محض 76 رنز پر آل آؤٹ ہو کر 125 رنز سے شکست کھا گئی۔آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کرنے والے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما، 15 سالہ نوجوان ویبھو سوریہ ونشی، وکٹ کیپر ایشان کشن اور کپتان شریئس ایئر سمیت 5 بلے باز محض پانچویں اوور تک پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاور پلے کے اندر ہی نصف ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد شیوم دوبے، اکشر پٹیل اور تلک ورما جیسے فنشر بھی ٹیم کو اس شرمناک صورت حال سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم محض 11.4 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ٹی-20 ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو یہ اس فارمیٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ اس سے پہلے 2008 میں، جب ٹی-20 کرکٹ نئی نئی تھی، آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی اننگز محض 74 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ لیکن ناٹنگھم کی یہ شکست اس لیے زیادہ شرمناک اور حیران کن ہے کیونکہ ہندوستانی بلے باز محض 11.4 اوورز یعنی 70 گیندوں میں ہی سمٹ گئے۔یہ ٹی-20 کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی مختصر ترین اننگز ہے۔ اس سے پہلے جتنے بھی ٹی-20 مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم آل آؤٹ ہوئی، کبھی بھی اتنے کم اوورز میں اس کی اننگز ختم نہیں ہوئی تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 17.2 اوورز کا تھا، جو 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف قائم ہوا تھا۔ یہاں تک کہ 74 رنز والی اننگ میں بھی ہندوستانی ٹیم نے 17.3 اوورز تک بلے بازی کی تھی، لیکن اس بار وہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب 125 رنز سے شکست بھی ٹی-20 کرکٹ میں ہندوستان کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل ٹی-20 میں سب سے بڑی شکست 80 رنز سے ہوئی تھی۔