مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جنہوں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اجتماع انتقام انتقام کے نعروں سے گونجتا رہا۔آیت اللہ خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ کی امامت نوری ہمدانی نے کی اور کچھ دیر بعد ان کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں ہو گی۔