ایران کے مختلف علاقوں میں امریکی فوج کے فضائی حملے

Wait 5 sec.

واشنگٹن (9 جولائی 2026) : امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کی خاص ہدایت پر ایران کیخلاف بھرپور فضائی کارروائی کا آغاز کردیا۔اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے ہیں، ہم آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنا رہے ہیں۔سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایران نے بحری جہازوں پر بلاجواز حملے کیے، اس کی حالیہ جارحیت کا جواب دیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جنوبی علاقوں صوبہ ہرمزگان، بندر عباس اور جزیرہ سیرک میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں، فضائی دفاعی نظام نے بندرعباس کے قریب حملوں کو روکا ہے۔