ترواننت پورم: کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں شدید بارش کے بعد پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی، وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور ریاستی حکومت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ادھر امدادی اور بچاؤ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 3 افراد ہلاک، 7 زخمی اور کم از کم 7 افراد لاپتہ ہیں۔راہل گاندھی، جو ماضی میں وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے پھنسے ہر شخص تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس اور متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائناڈ نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا حوصلے سے سامنا کیا ہے اور اس سانحے میں بھی وہ ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔The news of the landslide in Wayanad is deeply distressing. My heartfelt condolences to the families who have lost their loved ones. My thoughts and prayers are with everyone affected.Relief and rescue operations are underway, and every possible effort is being made to reach…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 7, 2026کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف)، ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس (ایس ڈی آر ایف) اور شہری دفاع کے رضاکار موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، وزیر ٹی صدیقی، وزیر اے پی انل کمار، مقامی جماعتی ذمہ داران اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں۔کیرالہ میں نجی کمپنی نے 900 ملازمین کو کیا برطرف، وینوگوپال نے لیبر قوانین کو ذمہ دار ٹھہرایا، مودی حکومت پر تنقیدAll efforts are on to rescue those still trapped in the landslide. Respected CM, Shri. V D Satheesan is monitoring relief efforts himself, the police and NDRF have been at the site for some time, SDRF teams and civil defence volunteers have also reached. We are all coordinating…— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 7, 2026پرینکا گاندھی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے لاپتہ افراد کی جلد بحفاظت بازیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے عوام اور متحدہ جمہوری محاذ کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تعاون کریں تاکہ بچاؤ مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔کیرالہ: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کی ہنگامی میٹنگ، 3 افراد کو بچایا گیاحکام کے مطابق یہ حادثہ میپاڈی کے قریب کلّاڈی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مالاپورم اور وائناڈ اضلاع کو جوڑنے والے سرنگ سڑک منصوبے کے مقام پر شدید بارش کے باعث مٹی کا بڑا حصہ کھسک گیا۔ اس دوران متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔ وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن نے بتایا کہ اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سات زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وائناڈ کے لیے سرخ انتباہ جاری کر رکھا ہے اور مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیاں انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہیں۔