رام مندر عطیات چوری معاملہ: عدالت نے 3 ملزمان کو ایک روز کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا

Wait 5 sec.

رام مندر عطیات چوری معاملے کی تحقیقات میں مصروف ایودھیا پولیس کو 3 ملزمان کی ریمانڈ مل گئی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں 3 ملزمان کو ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس اب تینوں سے پوچھ تاچھ کر کے چوری کی گئی رقم، بینک کھاتوں میں ہوئے لین دین اور دیگر مالیاتی پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی۔ عدالت نے جن ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے، ان میں لوکش مشرا، انوکلپ مشرا اور کرونیش پانڈے شامل ہیں۔رام مندر میں ملازمت کے لیے کئی لوگوں نے دی رشوت، نذرانہ چوری معاملہ پر پوچھ تاچھ میں انکشاف!پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس سے وابستہ دستاویزات اور مالیاتی لین دین کی چھان بین کے لیے ریمانڈ ضروری تھی۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ مندر کے چڑھاوا کا کچھ حصہ مختلف سامانوں کی خریداری اور دیگر کاموں میں استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے میں بینک ریکارڈ اور ڈیجیٹل لین دین کی جانچ سے معاملے سے جڑے نئے حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔تحقیقات کے دوران پولیس پہلے ہی ملزمان کے پاس سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد کر چکی ہے۔ پولیس کے مطابق لوکش مشرا کے پاس سے 14.25 لاکھ روپے، انوکلپ مشرا کے پاس سے 16.82 لاکھ روپے اور کرونیش پانڈے کے پاس سے 18.07 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔ اب پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ اس رقم کا ذریعہ کیا ہے اور اس کا تعلق مبینہ عطیات چوری سے ہے یا نہیں۔خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق ریمانڈ کی مدت کے دوران پولیس ملزمان سے بینک کھاتوں میں جمع رقم، جائیدادوں کی خریداری، نقدی کے استعمال اور دیگر مشکوک مالیاتی لین دین کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کرے گی۔ کرونیش پانڈے کے معاملے میں اس کی بیوی کے بینک کھاتے میں جمع 18 لاکھ روپے کو لے کر بھی سوال اٹھے ہیں۔ پولیس اس رقم کے ذریعہ کی بھی جانچ کرے گی۔دوسری جانب ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں اویناش شکلا، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، منیش کمار یادو، کرونیش پانڈے اور راماشنکر مشرا کے خلاف پہلی نظر میں ثبوت ملنے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اب پولیس ریمانڈ کے دوران حاصل کردہ معلومات اور بینک ریکارڈ کی بنیاد پر معاملے کی آگے کی کڑیاں جوڑنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران کچھ مزید اہم انکشافات ہو سکتے ہیں اور معاملے میں اضافی برآمدگی کا بھی امکان ہے۔ رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔