ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان 14 مفاہمتی معاہدوں پر اتفاق، 6 اہم اعلانات

Wait 5 sec.

جکارتہ: ہندوستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مقصد سے 14 مفاہمتی معاہدوں پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے 6 اہم اعلانات بھی کیے ہیں۔ یہ پیشرفت وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان منگل کو ہونے والی دوطرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی، عالمی اور کثیر جہتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران جن مفاہمتی معاہدوں پر اتفاق ہوا، ان میں پرامن مقاصد کے لیے خلائی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق فریم ورک معاہدے میں توسیع، طبی مصنوعات کے ضابطہ کاری کے شعبے میں تعاون، معدنیات اور فولاد کی سپلائی چین کی ٹیکنالوجی، زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں اشتراک، سمندری دفاع اور سلامتی کے تعاون سے متعلق معاہدے کی توسیع اور نفاذ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون، مواصلاتی ٹیکنالوجی اور خدمات، تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراع، صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی ترقی، انتخابی اداروں کے درمیان تعاون، برہموس میزائل نظام، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے متعلق تعاون، انڈونیشیا میں فولادی مصنوعات کی تیاری کے مشترکہ منصوبے اور نایاب زمینی معدنیات سے متعلق ٹیکنالوجی کی ترقی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔چین کا فائدہ، ہندوستان دیکھتا رہ گیا!دونوں ممالک نے 6 اہم اعلانات بھی کیے جن میں یوگیاکارتا کے پرمبانن مندر کے احاطے کے تحفظ اور بحالی کے لیے ہندوستان کی معاونت، بحر ہند خطے سے متعلق تعاون کے پلیٹ فارم میں انڈونیشیائی رابطہ افسر کی تعیناتی، انڈونیشیا کو اعلیٰ معیار کے 100 ٹن گندم کے بیجوں کی فراہمی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کے فروغ کے لیے ٹیگور-دیوانتارا یادگاری سال کا انعقاد، انڈونیشیا کے سنگھاساری خصوصی اقتصادی زون میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلورو کے برانچ کیمپس کا قیام اور ہندوستان کے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس کے طرز پر انڈونیشیا اوپن نیٹ ورک کا آغاز شامل ہے۔انڈونیشیا کو ’براہموس-استر‘ میزائل برآمد کرے گا ہندوستان، ای وی ایم بنانے میں بھی کرے گا مدداس موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’"بنتانگ آدی پورنا جمہوریہ انڈونیشیا‘ سے بھی نوازا۔ اس سے قبل حالیہ دنوں میں سیشلز نے بھی وزیر اعظم مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے سرفراز کیا تھا۔ سرکاری معلومات کے مطابق نریندر مودی کو اب تک 25 سے زائد ممالک اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نواز چکے ہیں۔