(10 جولائی 2026): چین نے حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نائب مندوب سن لی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنا ضروری ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔چینی نائب مندوب نے کہا کہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام کا عہد کیا، دونوں نے علاقائی سالمیت کے احترام کا عہد کیا تھا، لہٰذا دونوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل کرنا چاہیے۔سن لی نے مزید کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جانی چاہییں، درست اور غلط کے واضح اصولوں کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہے، لیکن تہران کو پُرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین مسائل کے حل کیلیے غیر جانبدار اور مستقل مؤقف پر قائم ہے، بیجنگ پُرامن حل کیلیے تعمیری کردار ادا کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔