’’ہفتے تک اعلان کر دو‘‘ امریکا کا ایران کو الٹی میٹم

Wait 5 sec.

واشنگٹن (11 جولائی 2026): امریکا نے ایران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہ اہے کہ وہ ہفتے تک آبنائے ہرمز میں حملے روکنے، راستہ کھلا رکھنے کا اعلان کرے۔امریکا نے ایران سے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ کیا ہے، امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے تین امریکی عہدے داروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ہفتے تک عوامی سطح پر یہ اعلان کرے کہ آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے کھلا ہے اور وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کر دے گا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام براہِ راست تہران تک پہنچایا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حالیہ حملے اُس مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں، جس پر تین ہفتے قبل دونوں فریقین نے دستخط کیے تھے، تاہم تازہ بحران نے اس نازک معاہدے کو ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ایران نے کوئی درخواست نہیں کی، اسماعیل بقائیادھر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی سہولت کار علی انصاری، متعدد شیڈو ایکسچینج ہاؤسز اور اُن کے ذمہ داران کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔امریکی حکام کے مطابق علی انصاری، مجتبیٰ خامنہ ای سے منسلک عالمی اثاثہ جاتی نیٹ ورک کی نگرانی کرتے ہیں اور سرکاری دولت کو بیرونِ ملک جائیدادوں اور تجارتی اثاثوں میں منتقل کرتے ہیں۔حکام کے مطابق یہ ایکسچینج ہاؤسز پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایرانی بینکوں کے اربوں ڈالر منتقل کرتے ہیں، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم دو کمپنیوں کو بھی نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔