واشنگٹن(11 جولائی 2026): نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت ترین لہجے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے یا ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تو اسے انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کی جانب نشانہ باندھے ایک ہزار میزائل بالکل تیار کھڑے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا کے موجودہ صدر پر کسی قسم کا حملہ ہوا تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج کو ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے احکامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ہر طرح سے تیار ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے اس سخت بیان کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ "تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں”۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان سے بات چیت جاری رکھنے کا کہا جس پر انہوں نے اتفاق کرلیا ہے، لیکن ان کو واضح الفاظ میں یہ بات بتا دی گئی ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی درخواست نہیں کی۔