جنوب مغربی مانسون نے پورے ملک کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق جمعہ (10 جولائی) کو مغربی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج 13 ریاستوں کے لیے شدید بارش کے پیشِ نظر آرینج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی اور دہلی-این سی آر میں بارش نے پہلے ہی مشکل حالات پیدا کر دیے ہیں۔Delhi: Drone visuals show severe waterlogging opposite Ghazipur mandi after heavy rains. pic.twitter.com/PuqEubGRiX— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 10, 2026محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور میگھالیہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں، تمل ناڈو، کونکن، کیرالہ اور تریپورہ میں بھی انتہائی شدید بارش ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 15 جولائی تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔MUMBAI RAINS: A landslide has been reported near the exit of Tunnel 2 on the newly opened ‘Missing Link’ of the Mumbai–Pune Expressway after heavy rain, forcing traffic to be suspended. The images are alarming. Please stay safe, everyone. Prayers for all. (And yes, an obvious… pic.twitter.com/h0VwTEoaja— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) July 6, 2026آئی ایم ڈی نے آج ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں انتہائی شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اچانک سیلاب آنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال، چمولی، پتھورا گڑھ، باگیشور، الموڑا، چمپاوت اور نینی تال اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔#WATCH | Haryana: Streets in Ambala waterlogged following rainfall here, floodwater also enters a school. Pumps installed to pump out water. pic.twitter.com/o6xrBRKS5a— ANI (@ANI) July 10, 2026مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور جنوبی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جمعہ کو ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے، جن میں اتراکھنڈ سرفہرست ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے کئی اضلاع (پوڑی گڑھوال، چمولی، پتھورا گڑھ، باگیشور، الموڑا، چمپاوت اور نینی تال) میں شدید بارش کے بعد اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔Heavy rain lashes Uttarakhand's Khatima, waterlogs roads; IMD forecasts more showers Read @ANI Story | https://t.co/bCcO7vmRww #uttarakhand #heavyrain #khatima #imdforecast pic.twitter.com/b2bkRfQBdF— ANI Digital (@ani_digital) July 10, 2026مغربی اتر پردیش کے بعض اضلاع میں بھی انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شمالی اور وسطی ہندوستان کے مشرقی اتر پردیش، مشرقی راجستھان اور مشرقی مدھیہ پردیش کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات نے بہار میں بھی شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔