شہید آیت اللہ علی خامنہ ای روضہ حضرت امام رضا علیہ اسلام کے احاطے میں سپرد خاک

Wait 5 sec.

مشہد : ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں امام رضا کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا ، جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے، ان کی نمازِ جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔تہران سے شروع ہونے والا جلوسِ جنازہ ایران اور عراق کے پانچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا مشہد پہنچا، جہاں ہر جگہ لاکھوں عقیدت مندوں نے اپنے قائد کو الوداع کیا۔مشہد میں حرمِ امام رضا کے اطراف کی تمام گلیاں اور سڑکیں سوگواروں کے جمِ غفیر سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں، جنازے کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، سوگوار شدید آہ و زاری اور گریہ زاری کر رہے تھے جبکہ فضا "انتقام” کے نعروں سے گونجتی رہی۔مشہد سے پہلے شہید رہبر کا جسد خاکی بڑے جلوس کی صورت کربلا میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے روضے پر پہنچایا گیا، روضےکےاحاطےمیں شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کی امامت کی۔اس سے پہلے نجف میں روضہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر بھی شہید رہبر کی نماز جنازہ ادا کی گئی، سید محمد تقی الحکیم نے لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ پڑھائی۔تہران سے شروع ہونے والا شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جلوس جنازہ ایران اورعراق کے پانچ شہروں میں تعزیتی تقریبات کے ساتھ اپنی منرل پرپہنچا تھا۔خیال رہے تہران میں منعقدہ خصوصی تعزیتی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی اور تعزیت پیش کی۔