دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کے بعد 2 دنوں سے مانسون مہربان ہے۔ 7 جولائی کو دہلی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی اور آج بدھ کو بھی صبح سے رک رک کر کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ نوئیڈا اور فرید آباد میں تو آج موسلادھار بارش دیکھنے کو ملی، جس نے کئی مقامات پر آبی جماؤ کا نظارہ پیدا کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے اور لوگوں کو حبس بھری گرمی سے راحت ملی ہے۔ حالانکہ فرید آباد میں اولڈ فرید آباد ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی جمع ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔दिल्ली-एनसीआर के कई इलाकों में झमाझम बारिश के साथ मौसम का मिजाज बदल गया है। यह वीडियो गाजियाबाद के इंदिरापुरम का है, जहां तेज मूसलाधार बारिश ने उमस भरी गर्मी से लोगों को बड़ी राहत दी है...#DelhiNCR #Ghaziabad #Indirapuram #NCRWeather #DelhiMonsoon #RainUpdate #GhaziabadRain… pic.twitter.com/ZZIBESCPyH— Nedrick News (@nedricknews) July 8, 2026قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو دہلی میں دن کے وقت ہی رات جیسا منظر دیکھنے کو ملا تھا۔ مانسون کی زبردست آمد سے درجۂ حرارت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم اس راحت کے ساتھ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور طویل ٹریفک جام کی صورتحال بھی دیکھی گئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ 8 سے 13 جولائی تک عموماً آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 8 اور 9 جولائی کو دہلی کے متعدد حصوں میں صبح یا دوپہر سے پہلے ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی درجے کی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آندھی چلنے اور آسمانی بجلی چمکنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔Hard rain in East Delhi and its suburbs #DelhiRains pic.twitter.com/DdSoYGMZ70— Avijit Ghosh (@cinemawaleghosh) July 8, 2026محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 اور 11 جولائی کو بھی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور دوپہر کے آس پاس ہلکی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 12 اور 13 جولائی کو بھی موسم میں زیادہ تبدیلی کی توقع نہیں ہے اور آسمان پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 38 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 24 سے 29 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہونے اور آمد و رفت متاثر ہونے کا بھی امکان برقرار رہے گا۔